728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور اور جاری حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مقررہ نرخوں

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور اور جاری حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مقررہ نرخوں کے مطابق یقینی بنانے کیلئے مزید مو¿ثر اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرانفروشی کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری بیوٹیفکیشن اسکیموں پر کام کی پیشرفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی، گرین بیلٹس، سڑکوں اور عوامی مقامات کی بہتری کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ستھرا پنجاب پروگرام اور واسا کی جانب سے صفائی ستھرائی اور سیوریج کے معاملات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور شہر بھر میں صفائی کے معیار کو مزید مو¿ثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے ای بز پورٹل پر موصول ہونے والی زیر التوا درخواستوں کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بروقت اور بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos