ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے زیرِ تعمیر پرانا چنیوٹ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، تعمیراتی معیار اور منصوبے کی مجموعی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے زیرِ تعمیر پرانا چنیوٹ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، تعمیراتی معیار اور منصوبے کی مجموعی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول محلہ کپایاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعلیمی ماحول، کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیوں اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور طالبات کی تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور مختلف وارڈز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *