ڈپٹی کمشنر محمد عمیرکا بھکر روڑ پر دیواروں کی تزئین و آرائش کے جاری کام کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے شہر میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبہ کے تحت بھکر روڑ پر دیواروں کی تزئین و آرائش کے جاری کام کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا۔ دیواروں کی تزئین و…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے شہر میں جاری بیوٹیفیکیشن منصوبہ کے تحت بھکر روڑ پر دیواروں کی تزئین و آرائش کے جاری کام کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا۔ دیواروں کی تزئین و آرائش پر جاری کام کے حوالے سے افسران سے بریفنگ لی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تزئین و آرائش کے منصوبوں سے شہر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ شجرکاری کی بدولت شاہراہوں اور گرین بلٹس کی خوبصورتی نمایاں ہوئی ہے۔چوک چوراہوں اور دیواروں پر تزئین و آرائش سے پنجاب اور ضلع کی ثقافت کو کو اجاگر کیا گیا ہے۔


