ڈی جھی پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کی ہدایات پر پروبیشنرز کی بحالی کے حوالہ سے سیمینار
ڈائریکٹر جنرل پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کی ہدایات پر پروبیشنرز کی بحالی کے حوالہ سے سیمینارکا انعقاد گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ میں کیا گیا۔سیمینارکے مہمان خصوصی محمد عدنان دپٹی ڈائریکٹر…

ڈائریکٹر جنرل پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کی ہدایات پر پروبیشنرز کی بحالی کے حوالہ سے سیمینارکا انعقاد گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ میں کیا گیا۔سیمینارکے مہمان خصوصی محمد عدنان دپٹی ڈائریکٹر ،ٹیوٹا جھنگ ، قنطار احمد پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹوٹ جھنگ اور ظہیرالدین بابر پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جھنگ تھے۔ جنہوں نےپروبیشنرزکو ہنرمندی اور فنی تربیت کے متعدد مختصر اور طویل کورسز کے حوالے سے ایک مکمل آگاہی سیشن دیا۔ پروبیشن آفیسر اختر عباس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کی بحالی کے لیے فنی تربیت کی انسانی زندگی میں افادیت بارے آگاہی دے کر پروبیشن پر رہا ہونے والے ملزمان کی ذہن سازی کر کے انھیں جرائم کی دنیا سے نکال کر معاشرے کا مفید شہری بنانے کے ساتھ پروبیشن پیریڈ کے دوران قیدیوں کو ہنر کی فراہمی ، ان کی ذہنی صحت ، سماجی ضروریات کی تشخیص بھی کی جاتی ہے۔ معمولی جرائم میں ملوث افراد کومعاشرے کاکارآمد شہری اور قانون کا پابند بنانے کے لیے مضبوط فنی سیاسی ، سماجی مدد کی ضرورت ہے۔


