خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کے خاتمے کیلئے سخت اور فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت ایک اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔…

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کے خاتمے کیلئے سخت اور فیصلہ کن اقدامات کا اعلان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیرِ صدارت ایک اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کے انسداد اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او ساجد حسین نے واضح اور دوٹوک احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے یا بے بنیاد مقدمات کے اندراج کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور جیل بھیجا جائے گا۔انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس ناسور کے خاتمے میں کسی قسم کی رعایت یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں خصوصی نگرانی بڑھانے اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تاکہ نئی نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔ڈی پی او جھنگ نے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر نشانِ عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے تمام افسران کو روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرنے کا پابند کیا اور واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید برآں، بین الاضلاعی روابط کو مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے اور ان کے فرار کے تمام ممکنہ راستے بند کیے جائیں۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں