خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اہم اجلاس, عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا عزم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور شہریوں کے…

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اہم اجلاس, عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا عزم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران، پولیس افسران، دیگر اداروں کے افسران اور متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ڈی پی او ساجد حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام مذہبی اعتبار سے نہایت حساس اور اہم مواقع ہیں، جن پر امن، برداشت اور باہمی احترام کا ماحول برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے اور کسی بھی شرپسند عنصر، اشتعال انگیزی یا قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے حلقہ اثر میں اتحاد، رواداری، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کریں تاکہ ضلع میں پرامن فضا برقرار رہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ امن صرف پولیس کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ معاشرے کے ہر باشعور فرد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اجلاس میں جلوسوں، مجالس، عبادت گاہوں، مویشی منڈیوں اور دیگر حساس مقامات کی سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، مؤثر گشت، سرچ و سویپ آپریشنز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ ضلع میں قیامِ امن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس کے اختتام پر امن کمیٹی کے ممبران نے جھنگ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ضلع میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں