خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری

تھانہ شورکوٹ سٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ…

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ سٹی میں کھلی کچہری

تھانہ شورکوٹ سٹی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کیے۔ڈی پی او جھنگ نے موقع پر موجود پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی شکایات کو نظر انداز کرنا ناقابلِ برداشت ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایت پر سب انسپکٹر اظہر حسین کو اختیارات سے تجاوز کرنے پر فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور محکمہ پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈی پی او جھنگ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم کے انسداد اور منشیات کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کریں اور ان معاملات میں غفلت ہرگز نہ برتی جائے۔آخر میں ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو مؤثر، فوری اور منصفانہ پولیس سروس فراہم کی جا سکے۔کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے شورکوٹ سٹی میں اکرم شہید چوکی کا افتتاح بھی کیا،اور کہا کہ جرائم کے تدارک کیلئے مزید موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں