ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ صدر میں کھلی کچہری .
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ صدر میں کھلی کچہری . عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے…

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ صدر میں کھلی کچہری . عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ملک طارق سنگھا اور ایس ایچ صدر بھی ہمراہ موجود تھے ۔ ڈی پی او نے عوامی مسائل کے فوری اور موثر حل کیلئے پولیس افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے۔ شہریوں نے کھلی کچہری میں جرائم کے خلاف موثر کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعتماد کا بھی اظہار کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس افسران عورتوں اور بچوں کے خلاف جرائم کے تدارک کیلئے خصوصی توجہ دیں ۔منشیات سمیت دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور انصاف کی راہ میں حائل ٹاؤٹ مافیا کے خلاف بھی بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔


