خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی ٹریکٹرز دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کئے جا رہے ہیں اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی…

کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی ٹریکٹرز دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی فراہم کئے جا رہے ہیں اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد بھٹی و ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت سمیت سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد اسلم بھروانہ،مولانا محمد آصف معاویہ،شرجیل عباس قریشی اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکا کہنا تھا کہ ضلع جھنگ میں 363 کاشتکاروں کو بذریعہ قرعہ اندازی ٹریکٹز فراہم کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے متعارف کی گئی گرین ٹریکٹر اسکیم کسانوں کی فلاح و بہبود اور زراعت کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا اور کسان برادری کو معاونت فراہم کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹریکٹرز کی فراہمی کے ذریعے کسانوں کو فصلوں کی پیداوار بڑھانے اور کھیتی باڑی میں محنت اور وقت کی بچت کرنے میں مدد ملے گی۔حکومت ٹریکٹرز کی قیمت پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جس سے یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے زیادہ قابل برداشت بن رہے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں