گزشتہ ایک برس میں ملک نے اقتصادی شعبے میں خاطر خواہ ترقی کی،وزیرخزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران ملک نے اقتصادی شعبے میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران ملک نے اقتصادی شعبے میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے روپے کی قدر میں استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اب ڈھائی ماہ کی
درآمدات کے برابر ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر چار اعشاریہ نو فیصد پر آگئی ہے۔


