728 x 90

ہماری عسکری قیادت نے مشرق وسطی کو آزمائش سے بچایا،ملک عبداللہ کھوکھر، حافظ عمیر غزالی

ہماری عسکری قیادت نے مشرق وسطی کو آزمائش سے بچایا،ملک عبداللہ کھوکھر، حافظ عمیر غزالی

جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے چیئرمین ملک عبداللہ کھوکھر اور شریک چیئرمین حافظ عمیر الغزالی نے کہا ہے کہ پاکستانی عسکری قیادت نے بروقت اقدامات کے ذریعے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی آزمائش سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امت مسلمہ ایک نازک دور سے گزر

جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے چیئرمین ملک عبداللہ کھوکھر اور شریک چیئرمین حافظ عمیر الغزالی نے کہا ہے کہ پاکستانی عسکری قیادت نے بروقت اقدامات کے ذریعے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی آزمائش سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت امت مسلمہ ایک نازک دور سے گزر رہی ہے جہاں عالمی طاقتیں اپنے مفادات کے لیے مختلف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم کفر امت مسلمہ کو کمزور اور غلام بنانے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کر رہا ہے، جس میں انسانی جانوں کا ضیاع اور مسلم ممالک کے انفراسٹرکچر کی تباہی شامل ہے۔ ایسے حالات میں پاکستان کی افواج نہ صرف ملکی سلامتی کے لیے سرگرم ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے دفاعی اور سفارتی دونوں محاذوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں دشمن عناصر کو مؤثر جواب دیا گیا جبکہ بھارت کے خلاف بھی کامیاب حکمت عملی اپنائی گئی۔ اسی طرح امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے ذریعے سیز فائر ممکن بنا کر خطے کو بڑے بحران سے بچایا گیا۔

یہ خیالات انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہار کیے۔ انہوں نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر معاشی بوجھ بڑھایا جا رہا ہے، بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے نام پر تاجر برادری کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ جھنگ کو میڈیکل کالج دیا جائے، ٹرین سروسز خصوصاً ساندل ایکسپریس بحال کی جائے، اہم شاہراہوں کو ون وے کیا جائے اور جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دیا جائے تاکہ علاقے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos