ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ضلع بھر میں قانون شکنی کے رجحانات کے سدباب کے لئے سخت اور بروقت اقدامات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح ہدایات دی ہیں کہ فلمی ناموں پر گروپ تشکیل دے کر معاشرے میں مصنوعی رعب و دبدبہ قائم کرنے اور قانون شکنی کی وارداتوں میں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ضلع بھر میں قانون شکنی کے رجحانات کے سدباب کے لئے سخت اور بروقت اقدامات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح ہدایات دی ہیں کہ فلمی ناموں پر گروپ تشکیل دے کر معاشرے میں مصنوعی رعب و دبدبہ قائم کرنے اور قانون شکنی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی پی او نے اپنے احکامات میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض افراد ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر تشہیر کرتے ہیں، جو نہ صرف قانون کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرتی امن و امان کے لئے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے ایسے عناصر کو قانون شکنوں کی خطرناک قسم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف موثر قانونی کارروائی کو ناگزیر قرار دیا۔
انہوں نے ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ایسے افراد کی فہرستیں مرتب اور مسلسل اپ ڈیٹ کی جائیں، اور ان کے خلاف قانون کے مطابق فوری اور ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
مزید برآں، ڈی پی او ساجد حسین نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے والے مواد کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی فرد کسی بھی صورت میں مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف اس کے تمام سہولت کاروں سمیت بلا تاخیر مقدمات درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی معاشرتی امن کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلع جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پُرامن ماحول کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *