728 x 90

یومِ آزادی پر جھنگ میں ہسپتال، دارالامان اور جیل میں تقریبات، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی شرکت، مریضوں، خواتین، بچوں اور قیدیوں میں تحائف تقسیم

یومِ آزادی پر جھنگ میں ہسپتال، دارالامان اور جیل میں تقریبات، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کی شرکت، مریضوں، خواتین، بچوں اور قیدیوں میں تحائف تقسیم

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع جھنگ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، دارالامان اور ڈسٹرکٹ جیل میں الگ الگ پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین اور ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی پرچم کشائی، مریضوں، خواتین، بچوں اور قیدیوں میں تحائف

یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع جھنگ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، دارالامان اور ڈسٹرکٹ جیل میں الگ الگ پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین اور ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی پرچم کشائی، مریضوں، خواتین، بچوں اور قیدیوں میں تحائف و مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں منعقدہ یومِ آزادی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین اور ڈی پی او ساجد حسین نے شرکت کی۔ دونوں افسران نے مختلف وارڈز کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور یومِ آزادی کی خوشی میں مریضوں میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکام کی جانب سے تحائف کی فراہمی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔

دارالامان جھنگ میں بھی یومِ آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین اور ڈی پی او ساجد حسین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران خواتین اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں، جبکہ بچوں کی خوشی اور جوش و خروش قابلِ دید تھا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈی پی او ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب میں قیدیوں نے بھی آزادی کے جشن میں شرکت کی اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر قیدیوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

یومِ آزادی کی ان تقریبات کے ذریعے اس امر کا اظہار کیا گیا کہ قومی خوشیوں میں معاشرے کے تمام طبقات کو شریک کرنا اور انہیں وطن سے محبت و وابستگی کے جذبے سے سرشار کرنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تقریبات کے دوران پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos