خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
معیشت

آذربائیجان سے توانائی شعبے میں شراکت داری فائدہ مندثابت ہوگی،خواجہ آصف

پاکستان اور آذربائیجان کے مشترکہ کمیشن کا آٹھواں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان…

آذربائیجان سے توانائی شعبے میں شراکت داری فائدہ مندثابت ہوگی،خواجہ آصف

پاکستان اور آذربائیجان کے مشترکہ کمیشن کا آٹھواں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی غیر متزلزل حمایت کر رہا ہے، جبکہ پاکستان ناگورنو کاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ دونوں ممالک تذویراتی شراکت داری میں بھی بندھے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں آذربائیجان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گا کیونکہ یہ شراکت داری دونوں ممالک کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعلقات پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں ہونے والے معاہدے ان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آذربائیجان خطے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں