728 x 90

آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کیا جائے، شہباز احمد گجر

آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کیا جائے، شہباز احمد گجر

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آباد جموں و کشمیر کے مہاجرین کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں کے خاتمے سے مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حقِ نمائندگی کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اپنے ایک اخباری بیان میں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آباد جموں و کشمیر کے مہاجرین کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی میں مختص 12 نشستوں کے خاتمے سے مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حقِ نمائندگی کو شدید نقصان پہنچے گا۔

اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان نشستوں کی بدولت پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اور اوورسیز کشمیریوں کی آواز آزاد کشمیر اسمبلی تک پہنچتی ہے۔ اگر یہ نشستیں ختم کر دی گئیں تو بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کی نمائندگی بھی عملاً ختم ہو جائے گی، جو ایک تشویشناک صورتحال ہوگی۔

شہباز احمد گجر نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اس مطالبے کو غیر حقیقی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے موقف کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو بھی کمزور کرنے کی کوشش ہوگی۔

انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اس مطالبے کو یکسر مسترد کیا جائے اور آزاد کشمیر اسمبلی میں مہاجرین اور اوورسیز کشمیریوں کی نمائندگی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیری عوام کی آواز مؤثر انداز میں بلند ہوتی رہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos