احسن اقبال کا سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول قائم کرنے کی اہمیت پر زور
منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے سرمایہ کاری کے لئے ایک ساز گار ماحول قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت…

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے سرمایہ کاری کے لئے ایک ساز گار ماحول قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیر نے زور دیا کہ کسی بھی شعبے میں مواقع پیدا کرنے کے لئے واضح اہداف اور طے شدہ مفادات کا تعین ضروری ہوتا ہے۔ اجلاس میں سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت جاری منصوبوں اور ادارے کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔


