ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیو نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے ممکنہ معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے صنعت،
ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیو نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے ممکنہ معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔
دونوں رہنمائوں نے صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں اشتراک کے امکانات کا بھی جائزہ لیا ۔
ہارون اختر نے ٹریکٹر سازی اور کان کنی کی صنعتوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات کو اجاگر کیا ۔
ازبک سفیر نے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت میں گہری دلچسپی لی اورانہوں نے پاکستان کے ادویہ سازی کے شعبے میں بھی دلچسپی کااظہارکیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *