اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے رمضان بازار کا دورہ
ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے رمضان بازار کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سبزی ، پھل ، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کرکے…

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے رمضان بازار کا دورہ کیاجہاں انہوں نے سبزی ، پھل ، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کرکے چیزوں کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے سمیت صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے رمضان بازارمیں شہریوں سے اشیا کی دستیابی اورقیمتوں کے بارے استفسار کیا جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان بازار میںسستے نرخوں پر اشیا خورونوش دستیاب ہیں


