اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ کی ہدایت پر پٹوار خانوں میں غیر قانونی طور پر بیٹھے نجی افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد ریونیو دفاتر میں شفافیت کو یقینی بنانا اور عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ کی ہدایت پر پٹوار خانوں میں غیر قانونی طور پر بیٹھے نجی افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد ریونیو دفاتر میں شفافیت کو یقینی بنانا اور عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری مہم کے دوران مختلف پٹوار خانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور جہاں بھی غیر متعلقہ یا پرائیویٹ افراد سرکاری امور میں مداخلت کرتے پائے جا رہے ہیں، ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق ایسے افراد کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی جا رہی ہیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی مکمل روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
ایک بڑی کارروائی کے دوران ایک نجی شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس پر فوری طور پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں غیر مجاز افراد کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی بھی پٹوار خانے میں کوئی غیر متعلقہ یا پرائیویٹ شخص سرکاری امور انجام دیتا نظر آئے تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دی جائے تاکہ شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے یہ کریک ڈاؤن بلا امتیاز جاری رہے گا، اور سرکاری دفاتر میں غیر قانونی مداخلت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *