خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کی کارروائی، گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر دو رائس ملز سیل

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اڈہ باغ کے علاقے میں دو رائس ملز کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائی حکومتی ہدایات…

اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کی کارروائی، گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر دو رائس ملز سیل

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اڈہ باغ کے علاقے میں دو رائس ملز کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائی حکومتی ہدایات کی روشنی میں کی گئی، جس کا مقصد گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ٹیم کے ہمراہ اڈہ باغ کے مختلف مقامات کا معائنہ کیا، جہاں دو رائس ملز میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی ہوئی۔ ضابطہ خلاف ورزی ثابت ہونے پر دونوں رائس ملز کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا جبکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

رب نواز چدھڑ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کو مشکلات میں ڈالنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ گندم کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے اور ذخیرہ اندوز عناصر کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ عوامی مفاد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے خبردار کیا کہ غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں