ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میںعلاج کی جدید طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جس کی بدولت سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور صحت کے شعبے میں واضح بہتری آئی ہے۔ا س حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان نے
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میںعلاج کی جدید طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جس کی بدولت سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور صحت کے شعبے میں واضح بہتری آئی ہے۔ا س حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ۔زیر علاج مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات سمیت سٹاف کی حاضری، ادویات کا سٹاک، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی وستھرائی، مشینری کی ورکنگ سمیت مختلف شعبوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی جدید طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں علاج کے لیے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے اچھا برتاو کیا جائے ، ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے عوام کو کوئی شکایت نہ ہو ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف ایمان داری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر کوہسپتال کے دیگرطبی و انتظامی امور سے آگاہ بھی کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *