728 x 90

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں علاقائی مسائل پر قومی اتفاق رائے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں علاقائی مسائل پر قومی اتفاق رائے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور

صدر آصف علی زرداری نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں تیل کی فراہمی میں رکاوٹوں، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور علاقائی سلامتی کے موجودہ حالات کے پس منظر میں معیشت اور توانائی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز

صدر آصف علی زرداری نے آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں تیل کی فراہمی میں رکاوٹوں، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور علاقائی سلامتی کے موجودہ حالات کے پس منظر میں معیشت اور توانائی کی ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی و پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور سیکرٹری خزانہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان کی معیشت پر تیل اور گیس کی عالمی رسد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، خصوصا مہنگائی کے دباؤ سے نمٹنے اور توانائی کا تحفظ یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔

خزانہ اور پیٹرولیم کے وزرا نے شرکاء کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام، مختلف شعبوں پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات اور اخراجات کا دباؤ کم کرنے کی خاطر کفایت شعاری کے اقدامات کے ذریعے مالیاتی نظم و ضبط کے نفاذ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں موجود علاقائی صورتحال کے پاکستان کی سلامتی، اقتصادی صورتحال اور غذائی تحفظ پر اثرات سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایک مربوط قومی ردعمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ پالیسی فیصلوں میں عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے استحکام کو ترجیح دینی چاہیے۔

شرکا نے اُبھرتے ہوئے علاقائی مسائل کے پیش نظر قومی اتفاق رائے یقینی بنانے اور ادارہ جاتی تعاون مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقتصادی انتظام، توانائی کی منصوبہ بندی، تحفظ خوراک یقینی بنانے اور وسیع تر سیکورٹی تحفظات دور کرنے کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔

اجلاس میں ایندھن کا استعمال کم کرنے، پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور مشترکہ سواری کے نظام کو فروغ دینے کے لیے عوامی آگاہی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos