728 x 90

امریکہ ، ایران کے درمیان بات چیت پاکستان کے ذریعے ہورہی ہے ، نائب وزیراعظم

امریکہ ، ایران کے درمیان بات چیت پاکستان کے ذریعے ہورہی ہے ، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پاکستان کے ذریعے پیغامات سے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ نے پندرہ نکات پیش کیے ہیں، جن پرایران فی الحال غور کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پاکستان کے ذریعے پیغامات سے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکہ نے پندرہ نکات پیش کیے ہیں، جن پرایران فی الحال غور کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور مصر سمیت دیگر برادر ممالک بھی اس اقدام کی حمایت کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ امن مذاکرات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں کچھ غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ امن مذاکرات کا مقصد مشرق وسطی میں جاری تنازع ختم کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان امن کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور خطے اور دیگر ممالک کا استحکام یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos