وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ توانائی‘کان کنی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بلوم برگ نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا امریکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پاکستان اس ما ہ کے آخر میں واشنگٹن میں ایک سرمایہ کار کانفرنس کے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ توانائی‘کان کنی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے بلوم برگ نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا امریکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پاکستان اس ما ہ کے آخر میں واشنگٹن میں ایک سرمایہ کار کانفرنس کے انعقاد پر غور کررہاہے۔
وزیر خزانہ نے کہا یہ پیش رفت امریکہ کے ساتھ ایک نئے تجارتی معاہدے کے بعد ہوئی جس میں ٹیرف کی شرح انیس فیصد مقرر کی گئی ہے جو علاقائی ممالک خصوصاً بھارت کی نسبت بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا نئے ٹیرف سے پاکستان کی برآمدی مسابقت کی صلاحیت میں اضافہ ہوا اور بحران سے نکلنے میں مدد ملی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *