728 x 90

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اہم اجلاس، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں ممبرانِ امن کمیٹی، تمام مکاتبِ فکر

ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں ممبرانِ امن کمیٹی، تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران 21 رمضان المبارک، شہادتِ یومِ علیؓ کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں کے انتظامات اور جامع سکیورٹی پلان پر تفصیلی غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ جلوسوں کے روٹس کی مکمل سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ بازاروں، اہم تجارتی مراکز، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ جمعۃ المبارک کے اجتماعات کے موقع پر بھی خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مکمل طور پر الرٹ رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن مذہبی سرگرمیوں کا انعقاد ہے۔

امن کمیٹی ممبران اور علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے اختتام پر پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos