خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج فار وومن جھنگ سٹی میں ایک سمینار کا انعقاد

یکم مارچ 2025 انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج فار وومن جھنگ سٹی میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نعیم خان لاشاری، وائس پرنسپل کالج…

انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج فار وومن جھنگ سٹی میں ایک سمینار کا انعقاد

یکم مارچ 2025 انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج فار وومن جھنگ سٹی میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نعیم خان لاشاری، وائس پرنسپل کالج ہذا مس نجمہ ناہید، اسد سلیمان سول ڈیفنس آفیسر اور میڈم شازیہ کلثوم لیڈی چیف انسٹرکٹر و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اسد سلیمان سول ڈیفنس آفیسر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کا سول ڈیفنس تھیم “شہری دفاع-عوامی تحفظ کی ضمانت”۔مزید برآں سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کے شہری دفاع کی تربیت ہر مرد عورت کو حاصل کرنا لازم ہے تاکہ ہر شہری معاشرے کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ اس موقع پر طالبات میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور بعد ازاں آگاہی واک بھی کی گئی۔اور انٹرنیشل سول ڈیفنس ڈے کے حوالے سے شہر کی مختلف جگہوں پر آگاہی فلیکسز بھی آویزاں کیے گئے اور عوام الناس میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں