ایران پر حملے کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ حکومت پاکستان اور پاک فوج نے ایران سے تفتان کے راستے سینکڑوں طلبہ کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا۔ یکم اور 2 مارچ کو مجموعی طور پر 183 طلبہ تفتان سرحدی راستے کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ 2 مارچ کو
ایران پر حملے کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ حکومت پاکستان اور پاک فوج نے ایران سے تفتان کے راستے سینکڑوں طلبہ کو بحفاظت کوئٹہ پہنچا دیا۔
یکم اور 2 مارچ کو مجموعی طور پر 183 طلبہ تفتان سرحدی راستے کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ 2 مارچ کو 62 طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا جن میں 42 مرد اور 20 خواتین شامل تھیں، جبکہ اسی روز مزید 121 طلبہ پہنچے جن میں 41 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں۔
وطن واپس آنے والے طلبہ میں 132 کا تعلق پنجاب، 22 کا خیبرپختونخوا، 15 کا سندھ، 10 کا گلگت بلتستان، 3 کا آزاد کشمیر اور ایک طالبعلم کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
یہ طلبہ تہران، اصفہان، زنجان اور یزد کے میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم تھے۔ واپس لائے جانے والے طلبہ اور ان کے اہلخانہ نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *