ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
پاکستان نے مالی سال 2023-24 کے دوران اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ٹھوس کوششوں کی وجہ سے برآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری…

پاکستان نے مالی سال 2023-24 کے دوران اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ٹھوس کوششوں کی وجہ سے برآمدات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی تجارتی اشیا کی برآمدات 10.54 فیصد اضافے سے 30.64 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مالی سال 2023-24 میں درآمدات 0.84 فیصد کم ہوکر 54.73 بلین ڈالر رہ گئیں۔
ایس آئی ایف سی اور وزارت تجارت کی چوبیس گھنٹے کوششوں سے اردن، ازبکستان، لبنان اور مصر کی نئی منڈیاں گوشت کی برآمد کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی زرعی برآمدات 5.8 بلین ڈالر سے 37 فیصد بڑھ کر 8 بلین ڈالر ہو گئیں۔
ترقی کی اس سطح پر پہنچ کر پاکستان کا زرعی شعبہ رواں مالی سال میں 10 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کر سکتا ہے۔
برآمدات میں نمایاں اضافہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور SIFC کے انقلابی اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے۔


