728 x 90

ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

امریکہ میں قائم مالیاتی درجہ بندی کے عالمی ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی طویل مدتی مالیاتی درجہ بندی “بی مائنس” سے بہتر کر کے “بی” کر دی ہے۔ درجہ بندی میں یہ بہتری ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے، آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحات پر مسلسل

امریکہ میں قائم مالیاتی درجہ بندی کے عالمی ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز (ایس اینڈ پی) گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی طویل مدتی مالیاتی درجہ بندی “بی مائنس” سے بہتر کر کے “بی” کر دی ہے۔

درجہ بندی میں یہ بہتری ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے، آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری اصلاحات پر مسلسل عمل درآمد، بہتر مالی کارکردگی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافے کی وجہ سے کی گئی ہے۔

اس بہتری کے بعد پاکستان کی مالیاتی درجہ بندی آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار مالیاتی درجہ بندی “بی مائنس” سے بہتر کر کے “بی” کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے اس بہتری کو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos