728 x 90

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل اور گڈ گورننس کے فروغ کیلئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل اور گڈ گورننس کے فروغ کیلئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے شہریوں کے مسائل کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی فوری کارروائی اور بروقت حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، شفافیت، میرٹ اور بہتر طرز حکمرانی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانا پڑیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا سکیں۔ اس پالیسی کے تحت ہر شہری کو بلا تفریق اپنی شکایت یا مسئلہ پیش کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے واضح کیا کہ سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو موصول ہونے والی درخواستوں پر عملدرآمد رپورٹس پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos