آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرپرسن چوہدری قمر زمان گل کی قیادت میں اسلام آباد میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایکسل لوڈ کمپلائنس پر
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرپرسن چوہدری قمر زمان گل کی قیادت میں اسلام آباد میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایکسل لوڈ کمپلائنس پر سختی سے عمل کرنا ایک ریگولیٹری ضرورت ہے اور اس میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے لیے اسٹریٹجک فائدہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسل لوڈ کی سختی سے تعمیل گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے، دیکھ بھال کے اخراجات کم کرتی ہے اور یہ ملک کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ ایکسل لوڈ کی پابندی کے بارے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو قائل کرنے میں فعال کردار ادا کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *