خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: احمد پور سیال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 40 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد، فرار ملزم کی تلاش جاریجھنگ: گوجرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت دو افراد زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلڈی پی او جھنگ کے اردل روم میں محکمانہ احتساب، ایک جونیئر ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل برخاست، متعدد افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں ،اچھی کارکردگی پر انعامات کا اعلانجھنگ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2027ء: میڈیا اتحاد گروپ کا تمام نشستوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہڈی پی او جھنگ کا سکیورٹی برانچ کی کارکردگی کا جائزہ، غفلت، کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت محکمانہ کارروائی کا انتباہجھنگ صدر کے سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفتحکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمت
سیاست

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ سے کارکنان میں اضطراب ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

غیر قانونی طور پر حراست میں سرکاری اہلکاروں و پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد کی خبریں موصول ہو رہی ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین انور زیب خان اور صوبائی کابینہ کے رکن ملک…

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ سے کارکنان میں اضطراب ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف


غیر قانونی طور پر حراست میں سرکاری اہلکاروں و پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد کی خبریں موصول ہو رہی ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین انور زیب خان اور صوبائی کابینہ کے رکن ملک لیاقت کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل رکھا گیا ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی صحت سے متعلق پریشان کن خبریں سامنے آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ اور کارکنان شدید اضطراب میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر عائد پابندی کارکنان میں مزید تشویش پیدا کر رہی ہے، اور سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیوں حراست میں لیے گئے شخص پر ملاقاتوں کی پابندی لگائی گئی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان پر وکلاء، اہل خانہ اور دیگر تمام افراد کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جسکی وجہ سے ایک غیر یقینی صورتحال جنم لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو بھی غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا جا رہا ہے، اور اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ سرکاری اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد بھی کیا جا رہا ہے۔ اگر تشدد کے واقعات کی تصدیق ہوئی تو ذمہ دار اہلکاروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن انور زیب خان اور صوبائی کابینہ کے رکن ملک لیاقت کو بھی غیر قانونی طور پر پابند سلاسل رکھا گیا ہے، جو جعلی حکومت کی طرف سے ہمارے منتخب نمائندوں کے ساتھ فسطائیت کی انتہا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی جس کی مثال نہیں ملتی۔ اپنی ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے شریف خاندان نے جمہوریت اور فیڈریشن کے بنیادی اصولوں پر حملہ کیا ہے۔ تاہم وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی، جو ناقابل برداشت اور فیڈریشن پر حملہ ہے۔ اس قسم کے غیر قانونی اختیارات کے استعمال کرنے والے اہلکاروں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ اگر ہمارے صوبے کے لوگوں پر تشدد کیا گیا تو ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اور اس ظلم کے خلاف قانونی اور سیاسی جنگ ہر محاذ پر جاری رکھیں گے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں