بشیر چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن میں مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے تین واسا اہلکار بے ہوش ہوگئے جبکہ ایک شخص گٹر میں جا گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موٹر بائیک ایمبولینس، ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کر
بشیر چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن میں مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس بھر جانے سے تین واسا اہلکار بے ہوش ہوگئے جبکہ ایک شخص گٹر میں جا گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موٹر بائیک ایمبولینس، ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کر دی۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو بحفاظت باہر نکالا اور انہیں فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تینوں متاثرین کو مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں روحان ولد شوکت عمر 27 سال، سائم ولد شوکت عمر 22 سال اور احسن ولد شوکت عمر 23 سال شامل ہیں۔ تینوں افراد کا تعلق کبیر والا، خانیوال سے بتایا گیا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *