خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

بیلہ سربانہ جھنگ روڈ شورکوٹ میں بچوں کی لڑائی پر بڑے آپس میں گتھم گتھا، 4 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا

بیلہ سربانہ جھنگ روڈ، شورکوٹ کے علاقے میں بچوں کے درمیان معمولی جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دونوں فریقوں کے بڑے افراد بھی آپس میں الجھ پڑے، جس کے نتیجے میں…

بیلہ سربانہ جھنگ روڈ شورکوٹ میں بچوں کی لڑائی پر بڑے آپس میں گتھم گتھا، 4 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا

بیلہ سربانہ جھنگ روڈ، شورکوٹ کے علاقے میں بچوں کے درمیان معمولی جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دونوں فریقوں کے بڑے افراد بھی آپس میں الجھ پڑے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو جائے وقوعہ روانہ کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں بتایا گیا کہ بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑوں کے درمیان تصادم کی صورت اختیار کر لی، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بروقت موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج معالجے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں صفدر ولد غلام عباس (30 سال)، ساجد عباس ولد محمد وریام (40 سال)، محمد امیر ولد خان محمد (45 سال) اور بشیر احمد ولد گل محمد (48 سال) شامل ہیں۔ چاروں زخمیوں کا تعلق بیلہ سربانہ سے بتایا جاتا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے محفوظ انداز میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں