خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاریجھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ضلعی محکموں کے اجلاس اور شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دوروں میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی آپریشن، سیوریج اور ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ، بروقت تکمیل اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایتجھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس اجلاس، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے سخت احتساب کی ہدایتجھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
معیشت

بی آئی ایس پی اورڈبلیو ایف پی کے درمیان دو سالہ معاہدے پر دستخط

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے بینظیر نشوونما پروگرام کی توسیع کیلئے اپنی شراکت داری میں مزید دو سال کا اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے…

بی آئی ایس پی اورڈبلیو ایف پی کے درمیان دو سالہ معاہدے پر دستخط

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اور اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے بینظیر نشوونما پروگرام کی توسیع کیلئے اپنی شراکت داری میں مزید دو سال کا اضافہ کیا ہے۔

اس حوالے سے آج(جمعرات کو) بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی موجودگی میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد اور ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر اور نمائندہ کوکو اوشیاما نے معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا ۔

یہ تعاون پاکستان میں غذائی قلت سے نمٹنے کی اہم ضرورت کو اجاگر کرتا ہے، جہاں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً  چالیس فیصد بچے ناقص غذائیت کی وجہ سے غذائی کمی کا شکار ہیں۔

اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے اس نئے معاہدے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ملک میں غذائی قلت کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ “حکومت پاکستان کو اقوام متحدہ ڈبلیو ایف پی کے ساتھ اس اہم شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر فخر ہے۔

بینظیر نشوونما پروگرام کے ساتھ ہماری وابستگی غیر متزلزل ہے اور ہم اس کی رسائی اور تاثیر کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ پاکستان میں ہر بچے کو زندگی میں ایک صحت مند آغاز کا موقع ملے جو کہ روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔”

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں