خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

تحریک جوانان پاکستا ن کے زیر اہتمام پاک فوج ہمارا فخر کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

تحریک جوانان پاکستا ن کے زیر اہتمام پاک فوج ہمارا فخر کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران ،مذہبی و سیاسی راہنمائوں سمیت شہریوں نے شرکت کی ۔تحریک جوانان…

تحریک جوانان پاکستا ن کے زیر اہتمام پاک فوج ہمارا فخر کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا

تحریک جوانان پاکستا ن کے زیر اہتمام پاک فوج ہمارا فخر کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن تاجران ،مذہبی و سیاسی راہنمائوں سمیت شہریوں نے شرکت کی ۔تحریک جوانان پاکستان کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج ہمارا فخر کے عنوان سے ضلع کونسل ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری منیر عباس پریزیڈنٹ پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ویلفئر ایسوسی ایشن جھنگ،شیخ عبدالمالک صدر انجمن تاجران ، سید ذیشان رضا نمائندہ ہم نیوز،طارق محمود ایڈوکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک جوانان جھنگ،ریاض شاہد خان رہنما جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک ،ڈاکٹر نصرت عـــلی ضلعی صدر، امتیاز حسین تحصیل صدر،میاں عرفان محمود چیئرمین ڈسپلن کمیٹی ،ملک محمودالحسن ضلعی میڈیا کوآرڈینیٹر ،میاں مدثر شیخ، کامران رشید ضلعی رہنما، جاوید اقبال گوانس نائب صدر جھنگ یونین اف جرنلسٹس جھنگ،مولانا عبدالعلیم حقانی ضلعی صدر مرکزی علماء کونسل،غلام شبیر نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین جھنگ، سید مسعود الحسن ترمذی المعروف پیر حسن شاہ نائب صدر شیعہ علماء کونسل پنجاب، مہر محمد اکرم بھروانہ سی ای او ضلع کونسل جھنگ ،پروفیسر شاہد منہاس سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی اور بھرپور انداز میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ۔ مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کوسراہا اور وطن سے محبت میں پاک فوج کے کردار سے عوام کو آگاہ کیا۔آخر میں ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک جوانان پاکستان جناب عبداللہ حمید گل نے تحریک جوانان پاکستان جھنگ کی طرف سے منعقدہ سیمینار کی کامیابی پر پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔مقررین نے آرمی چیف اور تمام افواج سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان لازم ملزوم ہیں، افواج پاکستان سے پیار اس لیے بھی ھے کیونکہ ان کا تعلق اسلامی افواج سے ھے اور اسلامی فوج سے محبت عین ایمان ھے. مقررین کے زبردست بیانات پر حاضرین باربار نعرہ تکبیر، اسلام، تاج دار ختم نبوت، پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں