728 x 90

تشویش کی کوئی بات نہیں، توانائی کی سپلائی مستحکم ہے، وزیر خزانہ

تشویش کی کوئی بات نہیں، توانائی کی سپلائی مستحکم ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک بھر میں توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات  اسلام آباد میں خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کے دوران

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک بھر میں توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات  اسلام آباد میں خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کو بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کا قومی ذخیرہ اس وقت اطمینان بخش سطح پر ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ فوری طور پر سپلائی کا کوئی دبائو نہیں ہے اور مارکیٹ کے اعتماد اور منظم صورتحال کا تسلسل ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب نے تمام متعلقہ فریقوں کو رابطے تیز کرنے ذخائر کو مستحکم کرنے، کھیپ اور ذخائر کی نگرانی کرنے اور نئے حالات اور صورتحال کے لیے پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی اعلیٰ ترین سطح پر صورتحال پر گہری نظر ہے اور فعال اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ توانائی کی سپلائی مستحکم ہے،نظم ونسق فعال ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے جامع ہنگامی منصوبہ بندی فعال انداز میں جاری ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos