وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر فائر سیفٹی کے موثر انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام سرکاری و نجی اداروں میں فائر سیفٹی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔ اس ضمن
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر فائر سیفٹی کے موثر انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام سرکاری و نجی اداروں میں فائر سیفٹی یونٹس قائم کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹوں،تعلیمی اداروں،فیکٹریوں،ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ان پر قابو پانے کے لئے فائر ہائیڈرنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس حوالہ سے مارکیٹوں،تعلیمی اداروں،فیکٹریوں،ہسپتالوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب بروقت مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ٹیم کو فائر ہائیڈرینٹس کی تنصیب کیلئے جلد متعلقہ سائٹس کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی سیشنز اور موک ایکسرسائز کا انعقاد بھی کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردِعمل ممکن ہو سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *