خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

تمام ہیڈ ٹیچرز سکولوں کی بہتری و بحالی کیلئے اپنی ذمہ داریوں احسن انداز میں جاری رکھیں،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءاوراساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سکولوں میں تعلیم کے فروغ اور بہتری کےلئے حکمت عملی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ…

تمام ہیڈ ٹیچرز سکولوں کی بہتری و بحالی کیلئے اپنی ذمہ داریوں احسن انداز میں جاری رکھیں،ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءاوراساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سکولوں میں تعلیم کے فروغ اور بہتری کےلئے حکمت عملی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اساتذہ کو طالب علموں کی قابلیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ہیڈ ٹیچرز سکولوں کی بہتری و بحالی کیلئے اپنی ذمہ داریوں احسن انداز میں جاری رکھیں جبکہ طلباءو طالبات کی ضروریات کے پیش نظر سکولوں میں پینے کے پانی،کلاس روزمز میں روشنی کے مناسب انتظام، صفائی ستھرائی، کمپیوٹر لیب میں تمام کمپیوٹرز کو فنگشنل رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت درپیش ایشوز کو تحریری طور پرآگاہ کریں تاکہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رہے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سکولوں میں طلباءو طالبات کےلئے معاون اور موثر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں