خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے خصوصی جائزہ اجلاس

ضلع کونسل کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے خصوصی جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی…

جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے خصوصی جائزہ اجلاس

ضلع کونسل کے زیر اہتمام جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے خصوصی جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب سمیت دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ضلع کونسل کے چیف آفیسر محمد اکرم بھروانہ نے جشن بہاراں کے حوالہ سے ترتیب دیئے گئے پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی اور دیگر اہم تقریبات مائی ہیر سٹیڈیم میں منعقد ہونگی جس میں نیزہ بازی، گھوڑا ڈانس، کبڈی، کرکٹ و دیگر کھیلوں سمیت پھولوں کی نمائش اور دیگر رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ اسٹالز، تفریحی اور دیگر موسیقی ،تقافتی پروگرامز، مرد وخواتین اور بچوں کےلئے خصوصی انتظامات کے ساتھ منعقد کئے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے مائی سٹیڈیم کا دورہ کریں اور وہاں عوامی تفریح کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کو جشن بہاراں کے قبل مکمل رکھیں تاکہ جشن بہاراں کا کامیاب انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کے علاوہ تمام تقریبات اور پروگراموں کی خصوصی سیکورٹی کا بندوبست کیا جائیگا۔ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکورٹی پلان جاری کریں جبکہ چیکنگ اور پارکنگ کےلئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں، جشن بہاراں کے کامیاب انعقاد کےلئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران باہمی رابطوں کو موثر بنائیں اور اپنے ذمے ٹاسک کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پورا کریں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں