جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر آئی ایس او کی جانب سے القدس ریلی نکالی گئی
جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر آئی ایس او کی جانب سے القدس ریلی نکالی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین,شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے شرکت کی مظلومین جہاں ریلی میں…

جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے موقع پر آئی ایس او کی جانب سے القدس ریلی نکالی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین,شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے شرکت کی مظلومین جہاں ریلی میں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین سید روح اللہ کاظمی,نائب صدر شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب سید مسعود الحسن ترمذی,آئی ایس او ریجنل جنرل سیکرٹری برادر حسن اور ضلعی صدر برادر تقی رضا سمیت شرکاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم القدس کے موقع پر بعد از نماز جمعہ مظلومین جہاں ریلی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سے نکالی گئی شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مظلومین فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان مظالم کے خاتمہ کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہانیہ کی شہادت امت مسلمہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ریلی کے اختتام پر قبلہ اول کی آزادی ،فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم اور پارہ چنار کی عوام کے لیے دعا کی گئی


