جمعیت العلماء اسلام (ف) کی جانب سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز گجر ایڈووکیٹ کی قیادت میں احتجاجی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ مہنگائی نے
جمعیت العلماء اسلام (ف) کی جانب سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز گجر ایڈووکیٹ کی قیادت میں احتجاجی اجتماع منعقد کیا گیا جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی کو انتہائی دشوار بنا دیا ہے جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں فوری اور نمایاں کمی کی جائے اور ظالمانہ پیٹرولیم لیویز کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے مختلف حکومتوں کی جانب سے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے ان پر ازسرِنو نظرثانی اور بجلی کی قیمتوں کو عوام کی استطاعت کے مطابق کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
شہباز گجر نے حکومتی شاہ خرچیوں، وزراء، بیوروکریسی اور اشرافیہ کو حاصل مراعات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی خزانہ صرف غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ حکمران طبقہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غیر ضروری اخراجات میں فوری کمی کی جائے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اجتماع میں آئندہ قومی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کیلئے خصوصی ریلیف، زرعی اخراجات میں کمی اور کسان دوست پالیسیوں کے نفاذ کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مقررین نے ایف بی آر اور دیگر اداروں کے کرپٹ ٹیکس نظام کی اصلاح، ٹیکس چوری کی روک تھام اور بڑے جاگیرداروں و بااثر طبقات سے مناسب ٹیکس وصول کرنے پر زور دیا۔
شرکاء نے اسلام آباد میں نبیل نامی قادیانی کو دیے گئے سرکاری اعزاز کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ اعزاز فوری طور پر واپس لیا جائے۔ احتجاجی اجتماع کے اختتام پر حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ اگر مہنگائی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو عوامی بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *