انجمن تاجران اتحاد گروپ کے زیر اہتمام نو منتخب صدور کی حلف برداری کی شاندار اور منظم تقریب منعقد ہوئی، جسے شہر کی تاجر تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔تقریب میں شہر بھر کے بڑے بازاروں کے صدور، تاجر نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت
انجمن تاجران اتحاد گروپ کے زیر اہتمام نو منتخب صدور کی حلف برداری کی شاندار اور منظم تقریب منعقد ہوئی، جسے شہر کی تاجر تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔تقریب میں شہر بھر کے بڑے بازاروں کے صدور، تاجر نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کر کے تاجر اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر نے کی، جبکہ جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری، روٹری کلب، سول سوسائٹی، وکلا، میڈیا، پولیس اور دیگر مکاتب فکر کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔صدر انجمن تاجران اتحاد گروپ ذوالقرنین حیدر جگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ تاجر برادری متحد، باشعور ہے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران اتحاد گروپ صرف تنظیم نہیں بلکہ تاجروں کی آواز ہے جو ہر فورم پر ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرے گی۔چیئرمین حاجی محمد اشتیاق نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ سیکرٹری مہر خلیل موہانہ سیال نے تنظیم کو مزید فعال، مضبوط اور مربوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں آل پاکستان انجمن تاجران اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری سپریم کونسل نعیم میر نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو رہی ہے، جو مستقبل میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔تقریب میں نو منتخب صدور اور ایگزیکٹو باڈی کے عہدے داران نے حلف اٹھایا اور تاجر برادری کی خدمت، ایمانداری اور دیانت داری سے فرائض انجام دینے کا عہد کیا۔ اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، کاروباری ترقی اور تاجر اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *