خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سیف سٹی جھنگ کا ورچوئل بلڈ بینک فعال، 5 ہزار سے زائد خون کے عطیہ دہندگان رجسٹرڈ، 700 ضرورت مند افراد کو ڈونرز فراہمجھنگ پولیس کا اہم اقدام سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ریسکیو شاہین اسکواڈ کو جدید وائرلیس فونز فراہم کر دیئےجھنگ: محلہ لدھن شاہ میں خستہ حال دیوار کی مرمت کے دوران گرنے سے مزدور جاں بحقیوم سیاہ: کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی نکالی گئیپاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب پچیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیںاسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 50 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 12 فیصد مقررسی ڈی ڈبلیو پی نے 40 ارب 90 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دیسہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا کل مدمقابل ہوں گے
جھنگ

جھنگ میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے سمینار کا انعقاد

سی پی ڈی آئی،عوام دوست فاونڈیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جھنگ کے اشتراک سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں قومی یوم اقلیتی دن 2024 کے عنوان پر سیمینار کا اہتمام کیا…

جھنگ میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے سمینار کا انعقاد

سی پی ڈی آئی،عوام دوست فاونڈیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال جھنگ کے اشتراک سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس جھنگ میں قومی یوم اقلیتی دن 2024 کے عنوان پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں سی پی ڈی آئی کے صوبائی مینیجر فیصل منظور انور،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کاشف نثار،آصف منور فوکل پرسن عوام دوست فاؤنڈیشن،شاہد امین اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،پطرس الیاس مسیح رہنما مسیحی کمیونٹی،محمد ریاض نول صدر آمنہ ویلفیئر فاونڈیشن نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شرکاء سے گفتگو کی۔ اس موقع پر مذہبی اقلیت، افرد باہم معذوری،نوجوان مردوخواتین،یوتھ کونسل،سماجی کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے باحیثیت گورنر جنرل 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہوں گے انہیں ہر طرح کی مذہبی آزادی حاصل ہوگی۔ان کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی برتاؤ نہیں کیا جائے گاجبکہ آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 بھی اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ تمام شہریوں کو برابری اور مساوات کی بنیاد پر تمام حقوق حاصل ہوں گے۔جبکہ ارٹیکل 20 میں بلا امتیاز مذہبی شناخت تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت بھی دی گئی ہے۔ 2009 میں پہلی بار حکومت پاکستان نے 11 اگست کو قومی یوم اقلیت کے طور پر منانے کا اعلان کیا مسیحی کمیونٹی کے نمائندگان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کو ان کے حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ مذہبی اقلیتوں کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور موثر قانون سازی کی جائے۔ ملک میں رائج قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔قومی کمیشن برائے حقوق اقلیت کو قانون سازی کے تحت بنایا جائے ،پانچ فیصد ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، مقامی حکومتوں کے الیکشن میں ووٹ کا حق،مذہبی اقلیتوں کے لیے مختص فنڈز میں کے استعمال میں شفافیت اور جواب دہی کے عمل کو واضح کیا جائے اور سپریم کورٹ کے اقلیتوں کے حقوق کے متعلق احکامات 19 جون 2014 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ ہم سب بلا تفریق ملک پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے کوشاں رہیں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں