خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیااے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا چنڈ بھروانہ میں چھاپہ، فصلوں کی باقیات جلانے پر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکممولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف ہرزہ سرائی اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر مسلح افراد کا دھاوا شرمناک ہے، شہباز احمد گجر ایڈووکیٹجھنگ میں انسدادِ سموگ مہم تیز، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم،ڈپٹی کمشنرجھنگ میں تین ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی، گھریلو تلخ کلامی پر بھائی کی فائرنگ سے 18 سالہ بہن بھی زخمیالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلال
جھنگ

جھنگ میں انسدادِ سموگ مہم تیز، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم،ڈپٹی کمشنر

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر انسدادِ سموگ مہم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بھر…

جھنگ میں انسدادِ سموگ مہم تیز، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم،ڈپٹی کمشنر

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر انسدادِ سموگ مہم پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بھر میں جاری انسدادِ سموگ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے فصلوں کی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعتی آلودگی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھی مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک پولیس، ستھرا پنجاب ایجنسی اور واسا جھنگ کے افسران کو انسدادِ سموگ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور فیلڈ میں نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں