خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 4 کریمنل گینگز کے 10 ملزمان گرفتار، 60 لاکھ روپے سے زائد کا مسروقہ مال برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رابری،…

جھنگ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی، 4 کریمنل گینگز کے 10 ملزمان گرفتار، 60 لاکھ روپے سے زائد کا مسروقہ مال برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رابری، نقب زنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار خطرناک کریمنل گینگز کے 10 ارکان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے گینگز میں جمعہ اووڈ گینگ، ضیا اللہ گگڑانہ گینگ، صابری گینگ اور نادر عرف نادری گینگ شامل ہیں، جو مختلف علاقوں میں ڈکیتی، چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاعات اور جدید تفتیشی حکمت عملی کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا، جبکہ مزید انکشافات اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کامیاب کارروائی پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی شہریوں کے سکون پر ڈاکہ ڈالے گا، وہ قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ڈی پی او نے کہا کہ جھنگ پولیس آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جرائم کے خاتمے، امن و امان کے قیام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کریمنلز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں