ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت مجموعی طور پر 6 افراد متاثر ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پہلا واقعہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے پہاڑ پور لنک کوٹ مراد میں پیش آیا جہاں ایک ہی
ضلع جھنگ میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت مجموعی طور پر 6 افراد متاثر ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پہلا واقعہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے پہاڑ پور لنک کوٹ مراد میں پیش آیا جہاں ایک ہی گھر کے چار افراد دودھ سے تیار کی گئی لسی پینے کے بعد بے ہوش ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے دو ایمبولینسز موقع پر روانہ کیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کر دیا۔
متاثرین میں 50 سالہ غلام عباس، 17 سالہ الیشا مائی، 18 سالہ منیش علی اور 20 سالہ حسن عباس شامل ہیں، جن کا تعلق پہاڑ پور اٹھارہ ہزاری سے ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دوسرا حادثہ جھنگ سٹی کے علاقے کھوٹا پل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موٹر بائیک ایمبولینس اور ایمبولینس موقع پر روانہ کی۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 55 سالہ محمد افضل اور 17 سالہ طاہرہ بی بی شامل ہیں، جن کا تعلق چک شمالی جھنگ سٹی سے بتایا جاتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *