728 x 90

جھنگ میں عیدالاضحیٰ کیلئے میگا صفائی پلان تیار، 6108 اہلکار اور 1236 مشینری فیلڈ میں ہوگی،ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی ستھرا پنجاب کی مشترکہ پریس کانفرنس

جھنگ میں عیدالاضحیٰ کیلئے میگا صفائی پلان تیار، 6108 اہلکار اور 1236 مشینری فیلڈ میں ہوگی،ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی ستھرا پنجاب کی مشترکہ پریس کانفرنس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع جھنگ میں جامع اور میگا صفائی پلان تیار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ایم ڈی سی ستھرا پنجاب ایجنسی جھنگ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع جھنگ میں جامع اور میگا صفائی پلان تیار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ایم ڈی سی ستھرا پنجاب ایجنسی جھنگ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل مساجد، عیدگاہوں اور اہم عوامی مقامات کی صفائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ صفائی عملے کو چونا، فینائل اور عرقِ گلاب بھی فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں جھنگ، شورکوٹ، اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال میں تین روزہ خصوصی صفائی آپریشن کیلئے مجموعی طور پر 1236 مشینری فیلڈ میں حصہ لے گی، جن میں 859 لوڈر رکشے، 43 پک اپ شہزور، 94 ٹریکٹر لوڈر، 174 ٹریکٹر ٹرالیاں، 38 ڈمپر اور 28 ایکسکیویٹر شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ قربانی کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے ضلع بھر میں 180358 خصوصی بیگز تقسیم کئے جائیں گے جبکہ آلائشوں کی تلفی کیلئے 111 خندقیں بھی کھودی جا رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی رہنمائی اور عید کی خوشیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع کے 26 مقامات پر فلاور گیٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ یونین کونسل کی سطح پر 95 کلیکشن پوائنٹس اور کیمپس بھی بنائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے دو شفٹوں میں 6108 اہلکار فرائض سرانجام دیں گے اور شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ عید کے دوران صاف ستھرا اور صحت مند ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos