خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ میں واردات، گھریلو جھگڑے اور ٹریفک حادثات؛ 8 افراد زخمی، ایک شہری کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا گیا،ریسکیو

جھنگ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، گھریلو تنازع اور ٹریفک حادثات کے متعدد واقعات میں مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شہری کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلا…

جھنگ میں واردات، گھریلو جھگڑے اور ٹریفک حادثات؛ 8 افراد زخمی، ایک شہری کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا گیا،ریسکیو

جھنگ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، گھریلو تنازع اور ٹریفک حادثات کے متعدد واقعات میں مجموعی طور پر 8 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک شہری کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلا کر نقدی سے محروم کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے تمام واقعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈا سید والا ٹوبہ روڈ پر ایک 57 سالہ شہری محسن علی کو نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلا کر نقدی چھین لی اور فرار ہو گیا۔ متاثرہ شخص نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

ادھر ملووانہ موڑ بھکر روڈ پر دو تیز رفتار کاریں کراسنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں علی شیر، محمد طارق اور ساجد پرویز شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کھیوہ اڈا چنیوٹ روڈ پر گھریلو تنازع کے باعث رشتہ داروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں سمرین بی بی اور خاور عباس زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔

بستی سید والی شیخ علی روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کلیم اللہ اور محمد عاصم زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں