خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ میں ٹریفک حادثات، موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے 13 سالہ بچی سمیت 2 زخمی، بس اور موٹرسائیکل تصادم میں 2 نوجوان جاں بحق

جھنگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں حادثات تیز رفتاری اور لاپرواہی کے…

جھنگ میں ٹریفک حادثات، موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے 13 سالہ بچی سمیت 2 زخمی، بس اور موٹرسائیکل تصادم میں 2 نوجوان جاں بحق

جھنگ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں حادثات تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آئے، جن میں ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔

پہلا حادثہ قاضیان والی پل پٹان روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار نے پیدل چلنے والے افراد کو ٹکر مار دی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے قریبی ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 13 سالہ نمرہ دختر محمد حسین، ساکن چک باغ والا، اور 18 سالہ علی رضا ولد عابد حسین، ساکن قاضیان والی پل، زخمی ہوئے۔ دونوں کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کیا گیا۔

دوسرا حادثہ سرگودھا روڈ پر اولڈ اللہ ہو ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر بس اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ مزمل ولد عارف اور 19 سالہ عثمان ولد رمضان کے نام سے ہوئی، جبکہ 20 سالہ زبیر ولد غلام رسول شدید زخمی ہوا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں